• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی امریکا سے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے کسی بھی اجلاس کی خبروں کی تردید

ایران نے امریکا سے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے چند روز میں کسی بھی اجلاس کی خبروں کی تردید کردی۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ہفتے امریکا کے ساتھ ورکنگ گروپس کی تکنیکی اجلاس کا کوئی منصوبہ نہیں، ورکنگ گروپس کا تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور تمام ضروری شرائط پوری ہونے پر ہوگا۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ورکنگ گروپس مذاکرات کا پہلا دور تاریخ و مقام پر اتفاق کے بعد منعقد ہوگا، مذاکرات کے انعقاد کے لیے ثالث ممالک کے ذریعے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب خبر ایجنسی نے باخبر ذرائع سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی اور امریکی تکنیکی ٹیمیں ایم او یو پر عملدرآمد کیلئے چند روز میں دوحہ میں ملیں گی، کشیدگی کم رکھنے اور کسی ممکنہ واقعے سے نمٹنے کیلئے خصوصی رابطہ ذرائع بنائے گئے ہیں۔

ذرائع خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے متعلق تکنیکی مذاکرات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید