کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی ، مہمانوں کا استقبال کیسے کیا جا رہا ہے ؟

December 07, 2021

بھارتی اداکار جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبا ت کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ، بروز جمعرات طے پائی ہے۔

کترینہ کیف اور اُن کے ہونے والے دولہے وکی کوشل کی شادی لاکھ چھپانے کے بعد بھی نہ چھپ سکی اور اب میڈیا کی جانب سے باقاعدہ اس شادی کو کوریج دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبا ت کا آغاز ہو گیا ہے اور مہمانوں کے راجھستان کے پر تعیش فورٹ پہنچنے پر اُن کے استقبال کی ویڈیوز بھی وائرل ہو گئی ہیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں 120 ہائی پروفائل شخصیات شرکت کر رہی ہیں اور اس دوران سیکیورٹی کے انتظامات بھی کافی سخت ہیں مگر پھر بھی شادی کی متعدد ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی پرپہنچنے والے مہمانوں کا لائیو قوالی، آتش بازی اور رقص کے ساتھ شاہانہ انداز میں استقبال کیا جا رہا ہے۔