• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی منڈپ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کا منڈپ شیشے سے بنایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے لیے  منڈپ شاہی انداز میں سجایا جائے گا،  کترینہ اور وکی کوشل شیشے کے خصوصی منڈپ کے گرد پھیرے لیں گے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے لیے استعمال کیے جانے والے خیمے (ٹینٹ) بھی خصوصی طور پر ممبئی سے منگوائے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس شادی میں  120 ہائی پروفائل مہمان شرکت کریں گے جس کے سبب راجھستان میں واقع ریزورٹ کے باہر نقل حرکت بند کر دی جائے گی اور سیکیورٹی کے انتظامات بھی غیر معمولی سطح پر ہوں گے۔

تازہ ترین