کامرس ریگولر کے 97 فیصد، آرٹس پرائیویٹ کے 92 فیصد طلباء کامیاب

December 08, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر کامرس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا اور کامیابی کا تناسب بالترتیب 97فیصداور 92فیصد طلباء رہا، آرٹس کے 214؍ طلباء اور کامرس کے 3018؍ امیدواروں کو اے ون گریڈ ملےتفصیلات کےمطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے پہلے مرحلہ کے کامر س ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 35؍ ہزار 153؍ امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی ، 34؍ ہزار 496؍ امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 33ہزار 776؍امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 97.91؍ فیصد رہا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں 3ہزار 505 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 3ہزار 373 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 3ہزار 116 امیدوارکامیاب ہوئے،آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 92.38فیصد رہا۔ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 3ہزار 18امیدوار اے ون گریڈ، 3ہزار 637 اے گریڈ، 5ہزار 37 بی گریڈ، 6ہزار 201سی گریڈ، 8ہزار 435 ڈی گریڈاور 7ہزار 448 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 214 امیدوار اے ون گریڈ، 534 اے گریڈ، 670 بی گریڈ، 718 سی گریڈ، 664 ڈی گریڈ اور 316 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔