خیبر میڈکل کالج میں بلوسم فیسٹا فن فیئر اور پیٹ شو

April 26, 2024

پشاور کے خیبر میڈکل کالج میں بلوسم فیسٹا فن فیئر اور پیٹ شو کا انعقاد کیا گیا، جہاں مختلف نسلوں کے پالتو جانور شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

پالتو جانوروں نے اپنے مالکان کے ساتھ واک کی، ایونٹ میں مقابلہ حسن بھی ہوا۔ خوبصورت کتے اور بلیاں جلوہ گر ہوئیں تو شرکاء خوب محظوظ ہوئے۔

ہسکی، جرمن شیفرڈ، بل ڈاگ اور پوڈل توجہ کا مرکز رہے، جن کے مالکان کا کہنا تھا کہ جانور پالنے کا شوق بھی ایسا ہے کہ اس میں پالتو جانور کا خیال بچوں کی طرح رکھنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی صفائی، کھانے اور کھیلنے کے اوقات ہوتے ہیں۔

دوران تقریب شرکاء نے اپنے من پسند جانوروں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

فن فیئر میں جیولری اور فوڈ اسٹالز بھی لگائے گئے، جہاں شرکاء نا صرف لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوئے بلکہ خریداری بھی کی۔