فیصل آباد: اسپتال سے مردہ قرار دی گئی بچی زندہ نکلی

December 10, 2021


فیصل آباد کے چلڈرن اسپتال لاہور سے مردہ قرار دی گئی 4 سال کی بچی زندہ نکلی، بچی کے زندہ ہونے کا علم اس وقت ہوا جب اسے مردہ سمجھ کر غسل دیا جارہا تھا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تدفین سے قبل غسل کے دوران بچی کی نبض چلتی محسوس ہوئی، جس کے بعد بچی کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے بچی کو طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کو مزید طبی امداد کے لیے چلڈرن اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔