آزاد خالصتان ریفرنڈم کے لئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا

December 10, 2021


آزاد خالصتان ریفرنڈم کے لئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ جینوا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق خراب موسم کے باوجود ریفرنڈم میں 5 ہزار سے زائد سکھوں نے شرکت کی۔

پولنگ کے بعد سکھوں نے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا گیا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ آگے بڑھ کر سکھوں کا ساتھ دے۔

سکھ کمیونٹی نے اس موقع پر اقوام متحدہ کو یادداشت پیش کی، جس کے متن کے مطابق بھارت سکھوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ 1984 میں سکھوں کے قتل عام کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔