امیتابھ بچن اپنا موازنہ کوہلی سے کرنے لگے

December 11, 2021

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کا موازنہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے فالوورز سے کرنے لگے۔

امیتابھ بچن نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کا جائزہ لیا جائے تو وہ ویرات کوہلی کے فالوورز سے انتہائی کم ہیں۔


سینئر اداکار نے لکھا کہ ویرات کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں جن کی تعداد 160 ملین سے زائد ہے اور میرے صرف 29 ملین فالوورز ہیں۔