بھارت میں اومی کرون کے کیسز میں اضافہ

December 15, 2021

فائل فوٹو

بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، جہاں پر مزید 8 مریض کورونا کی نئی قسم سے متاثر ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں اومی کرون ویرینٹ کے 8 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 7 کیسز ممبئی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا میں رپورٹ 8 اومی کرون ویرینٹ پازیٹو افراد کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔

میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ مہاراشٹرا میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد 28 ہوگئی، جبکہ بھارت میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔