بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 53 ہزار 476 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر، گجرات، پنجاب سمیت 6 بھارتی ریاستوں میں ملک بھر کے 80 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے، برازیل میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 3 لاکھ سے اوپر چلی گئی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی خبر ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی نصف سے زائد آبادی کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگادی گئی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق یورپین ملک ہنگری کی جانب سے کوروناوائرس کیسز بڑھنے پر اگلے ماہ سے اسکول کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔
دوسری جانب جرمنی میں جنوری کے بعد سے کورونا وائرس کے ریکارڈ 23 ہزار نئے متاثرین رپورٹ۔