ریلوے ملازمین سے ذاتی ڈیوٹی لینے والی خاتون افسر معطل

December 16, 2021

اسلام آباد ( نامہ نگار) ریلوے ملازمین سے ذاتی ڈیوٹی لینے والی خاتون افسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے اسسٹنٹ مکینیکل انجینئر ٹو لاہور گریڈ 17کی آفیسر کے خلاف ایکشن لیا ہے ۔خاتون آفیسر ذاتی استعمال میں چھ ملازمین سے ڈیوٹیاں لے رہی تھی،ریلوے ملازمین خاتون آفیسر کے والد کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے، ایک ملازم سابقہ ڈی ایم ای تھری کیساتھ ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔جس پروزیرریلوے نے خاتون افسر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ڈیوٹیز پر تعینات عملے کے 6ملازمین کو بھی معطل کردیا گیا ہے ۔