بلوچستان میں بیرونی قرضہ جات کی ہوشربا رپورٹ

December 17, 2021

محکمہ خزانہ بلوچستان نے صوبے پر بیرونی قرضہ جات سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔

محکمہ خزانہ بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے قرضہ جات میں 6 ماہ کے دوران 1 ہزار 462 ملین روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹکے مطابق جون 2020ء میں صوبے پر 51 ہزار 19 ملین روپے کا غیر ملکی قرض واجب لادا تھا۔

محکمہ خزانہ بلوچستان کے مطابق ادائیگیوں کے باوجود قرض دسمبر 2020ء میں بڑھ کر 52 ہزار 482 ملین روپے ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال2021-22 میں قرضہ کی مد میں صوبائی حکومت کو 5 ہزار 313 ملین روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

محکمہ خزانہ کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیرونی قرضہ جات میں اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے۔

رپورٹکے مطابق بلوچستان حکومت نے غیر ملکی قرض ڈالر، ڈچ مارک، جاپانی ین اور کینیڈین ڈالرز میں حاصل کیا ہے۔