سی ٹی ڈی اور کورنگی پولیس کے ہاتھوں گرفتار 2 اہم ملزمان فرار

December 19, 2021

سی ٹی ڈی کراچی اور کورنگی پولیس کے ہاتھوں گرفتار 2 ہائی پروفائل ملزمان فرار ہوگئے۔

ملزم شیراز محکمہ انسداد دہشت گردی گارڈن کی حراست سے فرار ہوا جبکہ کورنگی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم فیصل 2 گھنٹے بعد ہی فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان اہلکاروں کو چکما دیکر فرار ہوئے، غفلت کے مرتکب سی ٹی ڈی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ملزم رضوان کو نشاندہی کے لیے لے جانے والے کورنگی پولیس کے اہلکار کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔