اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار

May 06, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی اداکارہ مدھو نے کہا ہے کہ انھوں نے اجے دیوگن کی ماں کا کردار ادا کرنے کی پیشکش قبول کرلی ہے، انکا کہنا ہے کہ وہ اس کردار کو اپنے لیے ایک چیلنج کے طور پر لیں گی۔

اس سے قبل55 سالہ مدھو نے کہا تھا کہ وہ اپنے ہم عمر اجے دیوگن کی ماں کا کردار ادا نہیں کریں گی۔ اداکارہ کے مطابق اگر وہ ایسا کریں گی تو اسکے نتیجے میں انکی تنزلی ہوگی۔

تاہم اب انکا کہنا ہے کہ انھوں نے خود کو درست کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ بطور اداکارہ انھیں کردار ادا کرنا چاہیے۔

مدھو کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل انھوں نے جو بیان دیا وہ دو برس قبل دیا تھا اور وہ کسی اور تناظر میں تھا۔

یاد رہے کہ مدھو نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز 1991 کی فلم پھول اور کانٹے میں اجے دیوگن کے ساتھ بطور ہیروین کیا تھا۔