شعیب ملک کو اپنےبھتیجے محمد ہریرہ پر فخر

December 21, 2021

شعیب ملک کی اپنے بھتیجے محمد ہریرہ کی حوصلہ افزائی

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے بھتیجے محمد ہریرہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے کم عمر ترین ٹرپل سنچری بنانے والے کھلاڑی بننے پر مجھے تم پر فخر ہے۔

سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شعیب ملک نے اپنے بھتیجے محمد ہریرہ کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں بھتیجے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہتمہیں ایک طویل سفر طے کرنا ہے، سخت محنت کرتے رہو اور مضبوطی سے آگے بڑھتے رہو۔

محمد ہریرہ نے شعیب ملک کی پوسٹ پر خوشی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوصلہ افزائی سے جیسے چاند پر پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ناردرن کے محمد ہریرہ نے قائد اعظم ٹرافی میں بلوچستان کیخلاف ٹرپل سنچری اسکور کی تھی۔

19 سالہ محمد ہریرہ کی ٹرپل سنچری موجودہ سیزن کی دوسری ٹرپل سنچری ہے، نوجوان بیٹر محمد ہریرہ نے اولین سیزن میں ہی صرف 327 گیندوں پر ٹرپل سنچری اسکور کی۔

اس سے قبل جاوید میانداد 17 سال کی عمر میں ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں، مجموعی طور پر نوجوان محمد ہریرہ دنیا کے آٹھویں کم عمر ترین ٹرپل سنچری میکر ہیں۔