یورپین یونین کا تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں امن و سلامتی کیلئے اہم اقدام

December 22, 2021

یورپین یونین نے تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں امن اور سلامتی کو آگے بڑھانے کے لیے 900 ملین ڈالر سے ایک پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

’گلوبل یورپ تھیمیٹک پروگرام آن پیس، اسٹیبلٹی اینڈ کنفلیکٹ پریوینشن‘ کے نام سے شروع ہونے والے اس پروگرام کے ذریعے یورپ عالمی اور بین العلاقائی ابھرتے ہوئے خطرات و تنازعات سے نمٹنے کی اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔

اس حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے یورپین خارجہ امور کے سربراہ اور نائب صدر جوزپ بوریل نے کہا کہ یورپین یونین کو عالمی سطح پر عدم استحکام اور تنازعات سے نمٹنے کے قابل ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی عالمی امن و سلامتی کے لیے بدستور سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی مالی معاونت کی بنیادی وجوہات کو دور کرنے کی ضرورت بھی بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2021 سے 2027 تک جاری یہ پروگرام انسانی حقوق کے مکمل احترام میں انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے عالمی رہنما اور معیاری سینٹر کے طور پر یورپین یونین کے کردار کو مظبوط بنائے گا۔