سائیکل کے ذریعے جوس بنانے کا انوکھا طریقہ

December 24, 2021

انٹرنیٹ پلیٹ فرامز پر بغیر بجلی کے جوسر اور سائیکل سے جوس بنانے کا انوکھا طریقہ خوب وائرل ہو رہا ہے۔

جوسر کو دیکھتے ہی ذہن میں سب سے پہلے اس کی مشین اور پھر بجلی ذہن میں آتی ہے مگر اب جوسر بغیر بجلی کے بھی جوس بنا سکتے ہیں، اس کے لیے صرف آپ کو سائیکل چلانی ہو گی۔

وائرل ہوتی اس ویڈیو میں ایک شخص سائیکل پر بیٹھا پیڈلز چلا رہا ہے جبکہ اُس کے سامنے والے پہیے کے ساتھ جڑی جوسر مشین نہ صرف چل رہی ہے بلکہ اس کے اندر مواد بلینڈ ہوتا ہوا بھی دکھائی دے رہا ہے۔

اس ویڈیو کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے، ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اسے لائیک اور شیئر کیا جا چکا ہے ۔

دوسری جانب ورزش کے شوقین افراد کا کہنا ہے کہ ورزش کے دوران جوس کی تیاری کا یہ عمل اُنہیں بہت پسند آیا ہے۔