لاہور میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

December 25, 2021

لاہور میں سندر کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

خاتون کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی عدنان بشیر کی مدعیت می درج کیا گیا۔

سندر پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد ملزم خاتون کے خاوند شہزاد کو گرفتار کرلیا، جسے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی کی سربراہی میں ٹیم نے ملزم شہزاد کو فوری گرفتار کیا۔