کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 14 میں گھر سے 13 سال کی لڑکی کی لاش ملی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی کو گلا دبا کر مارا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والی بچی کی شناخت 13 سال کی انوشا کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی ایم ایل او کے نہ ہونے کے باعث پوسٹ مارٹم تاخیر کا شکار ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والی بچی بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی، بچی کا والد واقعہ کے وقت گھر پر نہیں تھا، لڑکی کے چھوٹے بھائی کے مطابق بہن کا گلا دبایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ کا بھی گزشتہ ماہ انتقال ہوچکا ہے۔