شادی کے بعد کترینہ کیف کی مقبولیت میں اضافہ

December 26, 2021

شادی کے بعد کترینہ کیف کی مقبولیت میں اضافہ

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بعد سوشل میڈیا پر مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اداکارہ کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 60 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

کترینہ کیف انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد60 ملین سے زائد ہونے کے بعد عالیہ بھٹ سے زیادہ مقبول ہو گئی ہیں ۔

عالیہ بھٹ کے انسٹافالوورز کی تعداد 57.1 ملین ہےجبکہ جنوری 2021 میں، کترینہ کیف کے انسٹا فالوورز کی تعداد عالیہ بھٹ سے کم تھی۔

رواں سال کے آغاز میں کترینہ کیف کے انسٹافالوورز کی تعداد 46 ملین تھی جبکہ عالیہ بھٹ کے 50 ملین فالوورز تھے۔