سوڈان: فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج، 58 پولیس اہلکار زخمی، 114 مظاہرین گرفتار

December 26, 2021

فوٹو: سوشل میڈیا

سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجی ریلیوں میں گذشتہ روز پولیس اور مظاہرین کی جھڑپوں میں 58 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

سوڈانی حکام کے مطابق مظاہروں اور جھڑپوں میں شریک 114 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے دارالحکومت خرطوم اور اُم درمان شہر میں گذشتہ روز احتجاجی ریلیاں نکالی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ سوڈان میں 25 اکتوبر کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔