کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے، حسان خاور

December 27, 2021


پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے، سابق وزیر اعظم کی واپسی کی باتیں ایسے ہو رہی ہیں جیسے وہ ورلڈ کپ جیت کر آ رہے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف ورلڈ کپ جیت کر نہیں آ رہے کہ انہیں ہار پہنائے جائیں گے ۔

حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی معاشی ترقی کیلئے تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے،تمام محکمے اپنے شعبوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کے پابند ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے محکموں کی باقاعدہ سرزنش کی جا رہی ہے اور تمام محکموں کے بزنس پلان دیکھے جا رہے ہیں ، حسان خاور

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سسٹم بنانے کا بنیادی مقصد افسران کو ان کی ذمہ داریاں بتانا ہے ، جزا اور سزا کا سسٹم صوبائی ورکنگ مشینری کو بہترین بنانا ہے۔