اسکواش چیمپئن شپ، اسرار احمد، طیب اسلم، سلمان سلیم، عاصم خان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

December 29, 2021

اسرار احمد، طیب اسلم، سلمان سلیم اور عاصم خان نے سی ایم پنجاب انٹر نیشنل اوپن اسکواش چیمپئین شپ کے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب اسکواش کورٹس پر جاری 6 ہزار امریکی ڈالرز انعامی رقم کی چیمپئن شپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں اسرار احمد نے نور زمان کو سخت مقابلے میں 2-3 سے شکست دی۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں طیب اسلم نے وقارمحبوب کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے ہرایا جبکہ تیسرے کوارٹر فائنل میں سلمان سلیم نے مہران جاوید کو 0-3 سے مات دی۔

ایونٹ کے آخری کوارٹر فائنل میں عاصم خان فاتح رہے، انہوں نے وقاص محبوب کو 0-3 سے ہرایا۔