کراچی: ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں اومی کرون کی تصدیق

December 30, 2021


کراچی شہر میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ان متاثرین میں 8 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں اور متاثرہ افراد کی عمریں 26 سے 77 سال کے درمیان ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق شہر میں اب تک اومی کرون کے 44 کیسز سامنے آچکے ہیں۔