آئل گیس تلاش کے 14 نئے بلاکس کیلئے بولی کا اعلان ، حماد اظہر

December 31, 2021

تیل و گیس کی دریافت کیلئے بلاکس کی مسابقتی بولی دی جائے گی، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے 2400 مربع کلومیٹر پر محیط 14 نئے بلاکس کیلئے بولی کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ تیل و گیس کی دریافت کیلئے بلاکس کی مسابقتی بولی دی جائے گی ۔

حماد اظہر نے کہا کہ بلاکس سے 15ٹی سی ایف گیس اور 180ایم بی آئل کے ذخائر متوقع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 100ملین ڈالرکی انویسٹمنٹ اور1اعشاریہ 2ملین ڈالر کی سماجی بہبود کی اسکیمیں بھی دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے فرٹیلائزر سیکٹر کیلئے گیس کی فراہمی کو فوقیت میں ترامیم کے بعد 2لاکھ ٹن اضافی یوریا نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں بنائی جا چکی ہے، جس سے 200ملین ڈالر کی درآمدات کے مد میں زرمبادلہ کی بچت ہو چکی ہے تمام یوریا کے پلانٹس اب بھی چل رہے ہیں۔