جی بی، کے پی، بلوچستان میں بارش اور برف باری

January 02, 2022

پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

کوئٹہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے ٹھنڈ کی شدت بڑھ گئی۔ زیارت، چمن، پشین میں بھی بارش ہوئی۔

علاوہ ازیں چلاس، بابوسر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ اور غذر میں بھی برف باری ہوئی ہے۔

آج اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری، مری صفر، لاہور 5، کراچی 13، کوئٹہ منفی ایک اور پشاور میں کم از کم درجہ حرارت 3 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔