ایرن ہالینڈ نے محمد حسنین کی تعریف میں کیا کہا؟

January 04, 2022

ایرن ہالینڈ نے محمد حسنین کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

آسٹریلوی ٹی وی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں اپنے پہلے اوور میں تین وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر محمد حسنین کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

محمد حسنین نے بی بی ایل میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے ہی اوور میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور کرکٹ سے وابستہ غیر ملکی شخصیات کو اپنا مداح بنایا۔

انہوں نے محمد حسنین کی شاندار بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت ہی شاندار محمد حسنین۔‘

حسنین نے چار اوورز میں سے ایک میڈن کروایا اور 20رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

محمد حسنین نے اپنے اوور کی پہلی گیند پر کوئی رن نہیں دیا جبکہ دوسری اور تیسری گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں جبکہ چوتھی گیند بھی ڈاٹ ہوئی، پانچویں گیند پر پھر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔