سائبر کرائم سرکل کی کارروائی، کراچی یونیورسٹی سے 2 ملزمان گرفتار

January 05, 2022


کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی یونیورسٹی سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کراچی یونیورسٹی کے طلبہ و طلبات کو دھمکانے اور بلیک میلنگ میں ملوث ہیں۔

سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ عمران ریاض کے مطابق ملزمان یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کی ویڈیوز بناکر دھمکاتے تھے، ملزمان نے متعدد طلبہ و طالبات کو ہراساں بھی کیا۔

عمران ریاض نے بتایا کہ ملزمان کو کراچی یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان لڑکے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان سے ملنے والے موبائل کو تفتیش کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ملزمان میں یونیورسٹی کے پروفیسر کا ڈرائیور اور رکشہ ڈرائیور شامل ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔