ٹیسٹ رینکنگ میں شاہین شاہ کا تیسرا نمبر

January 05, 2022

فوٹو ، پی سی بی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ فارمیٹ کی بولنگ رینکنگ جاری کردی ۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا اور بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ حسن علی 12 ویں نمبر پر آگئے۔

آل راؤنڈرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں ویسٹ انڈیزکے جیسن ہولڈر کا پہلا نمبر برقرار ہے۔