• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منصور رانا کی بیٹی کی شادی میں قومی کرکٹرز کی شرکت

فوٹو، منصور رانا ٹوئٹر
فوٹو، منصور رانا ٹوئٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے مینیجر منصور رانا کی بیٹی کی شادی میں نامور کرکٹرز نے شرکت کی۔

منصور رانا نے قومی کرکٹرز کی دلہن دولہا کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ اگر خوشی کو تصویر میں بیان کیا جاسکتا تو یقیناً یہ تصویر اسی خوشی کا نام ہوتی۔

منصور رانا نے قومی کرکٹرز کا بیٹی کی شادی میں آنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، حسن علی، شاہین شاہ، اظہر علی، وقار یونس، کامران اکمل، احمد شہزاد، سلمان بٹ، عاقب جاوید، مشتاق احمد و دیگر کرکٹرز موجود ہیں۔

اس تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے شاہین آفریدی اور حسن علی نے کہا کہ انہیں شادی میں بہت مزہ آیا اور کھانا بھی بہت مزے کا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید