نامور پلے بیک سنگر سلیم شہزاد کی آنکھوں کا غلط آپریشن 80 فیصد بینائی سے محروم

January 05, 2022

درجنوں فلموں کے لیے گانا گانے والے گلوکار سلیم شہزاد کی آنکھوں کی 80 فیصد بینائی آنکھوں کے غلط علاج کے باعث چلی گئی، سلیم شہزاد نے حکومت پاکستان سے آنکھوں کے آپریشن کے لیے اپیل کردی۔

سلیم شہزاد سینئر آرٹسٹ ہیں جنہوں نے درجنوں فلمز کے لیے گانے گائے، ریڈیو پاکستان پر ایک دہائی کام کیا اور ٹی وی کے لیے مکالمہ نگاری میں بھی سلیم شہزاد کافی مقبول رہے۔

سلیم شہزاد نے اپنی آنکھوں کے علاج کی اپیل کردی، کہتے ہیں خدارا مدد کی جائے اس سے پہلے کہ میں باقی 20 فیصد بینائی سے بھی محروم ہوجاؤں۔

سلیم شہزاد نے جن مشہور فلموں کے گانے گائے ان میں ہیرا اور پتھر، تلاش، غریبوں کا بادشاہ، سوغات، بھائی جان، آوارہ گرد جیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔