محمد حفیظ شدید سردی میں کرکٹ کھیلنے والوں کو دیکھ کر حیران

January 06, 2022

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ شمالی علاقہ جات کی شدید سردی میں کرکٹ کے لیے نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 30 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک گراؤنڈ میں چند نوجوانوں شدید سردی میں بھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستان کے شمالی علاقے میں انتہائی سرد موسم میں کرکٹ کا جنون اپنے عروج پر ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ منظر میرے پسندیدہ مناظر میں سے ایک ہے۔