کیا شاداب خان اور عثمان شنواری کزنز ہیں؟

January 07, 2022

شاداب خان نے عثمان شنواری کو کزن کہہ کر مخاطب کیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری اور آل راؤنڈر کے آپس میں کزنز ہونے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

دونوں کرکٹرز کے حوالے سے قیاس آرائیوں نے اُس وقت جنم لیا جب عثمان شنواری کے ٹوئٹ پر شاداب خان نے انہیں کزن کہہ کر مخاطب کیا۔

ہوا کچھ یوں کہ 5 جنوری کو اپنی 28 ویں سالگرہ منانے والے عثمان شنواری نے ایک کیک کی تصویر شیئر کی اور کیک بھیجنے والوں کو شکریہ ادا کیا۔

اس کیک کی تصویر پر جہاں کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی اس میں اپنا حصہ ڈالا۔

شاداب نے عثمان شنواری کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کزن کہہ دیا جس سے ان کے چاہنے والوں کو حیرت ہوئی کہ کیا واقعی یہ دونوں کزن ہیں۔

کرکٹرز کے چاہنے والے بڑی تعداد میں سوال کررہے ہیں لیکن اس متعلق دونوں نے کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ نومبر 2021 میں عثمان شنواری نے بتایا تھا کہ وہ کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پا چکے ہیں اور اس وقت مکمل فٹ ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے کرکٹ میں کم بیک بھی کر لیا ہے تاہم ڈاکٹر اور فزیو کے مشورے کے بعد میں طویل دورانیے کا فارمیٹ چھوڑ رہا ہوں۔


عثمان شنواری کا کہنا تھا کہ مستقبل میں انجریز سے بچنے اور کرکٹ کے کیرئیر کو طویل کرنے کیلئے ریڈ بال کرکٹ سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ عثمان شنواری نے ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 33 فرسٹ کلاس میچز کھیل چکے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے 17 ون ڈے انٹر نیشنل اور 16 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز بھی کھیل رکھے ہیں۔