کیچ کے علاقے سے 4 مبینہ دہشتگرد گرفتار

January 08, 2022


بلوچستان کے علاقے کیچ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو 2 بچوں کے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اکتوبر 2021 میں تربت کے علاقے کوشاں میں دستی بم پھٹنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

حکام کے مطابق دستی بم دہشت گردی کی کارروائی کے لیے چھپایا گیا تھا۔