بابر کے کزن سے جوگرز مانگنے والی بات کو بلاوجہ اُچھالا جارہا ہے، والد بابر اعظم

January 08, 2022

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی کزن سے جوتے ادھار لینے کی بات کو بلاوجہ اچھالا جارہا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں بابر اعظم کے بیان کی وضاحت دی۔


اعظم صدیقی نے کہا کہ انضمام الحق کے ساتھ انٹرویو میں کزن سے جوگرز ملنے سے انکار کی بات کو بڑھاوا دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بچے نے مانگ لیے ہوں گے اور اُس کے پاس نہیں ہوں گے یا نہیں دیے، یہ کوئی بڑی بات نہیں ہاں بابر نے جو خودداری والی بات کی وہ سچ ہے۔

بابر اعظم کے والد نے کہا کہ اب اتنے اسپانسرز ہیں مگر بابر نے کبھی اپنے اور میرے بھائیوں کے لیے کوئی ا ضافی چیز نہیں منگوائی، بیٹ ، ہیلمٹ، شوز ٹریک سوٹ وغیرہ جتنی ضرورت ہو اتنی ہی منگواتا ہے۔