اعجاز پٹیل پلیئر آف دی منتھ قرار

January 10, 2022

فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔ اعجاز پٹیل نے دسمبر میں بھارت کے خلاف میچ میں 14 وکٹیں لی تھیں۔

آئی سی سی کی طرف سے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کھلاڑیوں میں بھارت کے ماینک اگروال اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک بھی شامل تھے۔

اعجاز پٹیل نے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، نیوزی لینڈ کے اسپنر اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بالر ہیں۔

اعجاز پٹیل سے قبل جم لیکر اور انیل کمبلے کسی ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 10،10 وکٹیں لے چکے ہیں۔