تُرک اداکار کا پاکستانی ہمشکل انٹرنیٹ پر چھا گیا

January 11, 2022

معروفتُرک اداکار براک ڈینیز کاایک پاکستانی ہمشکل انٹرنیٹ پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا ایپ ٹِک ٹاک پر ہارون باچا نامی ایک شخص کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

ہارون باچا کی ویڈیوز کے وائرل ہونے کی وجہ اُن کی تُرک اداکار براک ڈینیز کے ساتھ ناقابل یقین حد اور غیر معمولی مشابہت ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیومیںہارون باچاکو اسلام آباد میں ایک شادی کے موقع پر آتن (پشتون روایتی رقص) کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہتُرک اداکار براک ڈینیز کو پاکستان اور بھارت میں شہرت، مقبول ڈرامے ’پیار لفظوں میں کہاں‘ میں ’مرات سرسلماز‘ کے مرکزی کردار سے ملی تھی۔