کیا آپ کو ہیموگلوبن کی کمی ہے؟ اگر ہاں تو ان غذاؤں کا استعمال کریں

January 12, 2022

ہیموگلوبن آئرن سے بھرپور پروٹین ہے جو خون کے سرخ خلیوں میں موجود ہے اور پورے جسم میں آکسیجن لے جانے کا ذمہ دار ہے۔

آئرن کی کمی انسانی جسم میں سب سے زیادہ عام غذائیت کی کمیوں میں سے ایک ہے۔ آئرن کی کمی کا مطلب ہیموگلوبن کی کم پیداوار ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق کم ہیموگلوبن کمزوری، تھکاوٹ، سر درد، سانس کی قلت اور بہت سے مسائل کا باعث بنتا ہے۔

مزید یہ کہ ہیموگلوبن میں نمایاں کمی خون کی کمی جیسے مسائل کا باعث بنتی ہے لیکن اگر اپنے اردگرد نظر ڈالیں تو قدرت نے پھلوں اور سبزیوں میں ایسی غذائی اجزاء رکھے ہیں جن کے استعمال سے ہم باآسانی اپنےہیموگلوبن کی کمی کو پورا کرسکتے ہیں۔

یہاں ماہرینِ صحت اُن غذاؤں کے بارے میں بتا رہے ہیں کہ جن کے استعمال سے ہیموگلوبن کی کمی پوری کی جاسکتی ہے، آئیے اُن غذاؤں پر نظر ڈالتے ہیں۔

ہیموگلوبن کی کمی پوری کرنے کے طریقے:

گُڑ:

گُڑ میں آئرن، میگنیشیم اور پوٹاشیم ہوتا ہے، آئرن فراہم کرنے کے علاوہ، گُڑ پیٹ اور ماہواری کے درد کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

پالک:

پالک آئرن اور کیلشیم دونوں سے بھرپور ہوتی ہے، آپ پالک کے ساتھ تجربہ کر سکتے ہیں اور اسے اپنی اسموتھیز میں شامل کر سکتے ہیں یا پالک سوپ بنا سکتے ہیں۔

وٹامن سی:

اپنی خوراک میں زیادہ سے زیادہ وٹامن سی سے بھرپور غذائیں شامل کریں۔ یہ آپ کے جسم میں آئرن کو بہتر طریقے سے جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔

لوہے کے برتنوں میں پکانا:

اگر آپ لوہے سے بھرپور ان کھانوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو انہیں لوہے کے برتنوں میں پکائیں۔