بلوچستان: ملیریا و ڈینگی کی روک تھام کیلئے ایڈوائزری جاری

April 11, 2024

— فائل فوٹو

محکمۂ صحت بلوچستان نے گوادر، تربت اور لسبیلہ میں ملیریا اور ڈینگی کی روک تھام کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔

محکمۂ صحت بلوچستان کے مطابق گوادر، تربت اور لسبیلہ ملیریا اور ڈینگی کے مرض کی زد میں ہیں۔

محکمۂ صحت بلوچستان نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او اور دیگر شراکت داروں کی مدد سے ملیریا اور ڈینگی کی روک تھام کے لیے پلان تیار کر لیا ہے۔

محکمۂ صحت بلوچستان کے مطابق تینوں اضلاع میں ڈینگی اور ملیریا کی روک تھام کے لیے رہنماء خطوط جاری کر دیے گئے ہیں۔

محکمۂ صحت بلوچستان نے بتایا کہ تربت کے ماحول میں مچھر کے انڈے لاروا کے ساتھ پائے گئے ہیں، ملیریا اور ڈینگی سے عوامی آگاہی کے لیے اضلاع میں مہم چلائی جا رہی ہے۔