نوبیاہتا جوڑے کی پھول سے نکلتے ہوئے’انٹری‘ وائرل

January 12, 2022

آج کل شادیوں میں پرانی روایتوں سے ہٹ کر کچھ نیا کرنے کی رسم چل پڑی ہے جس میں سے کچھ چیزیں اس قدر منفرد ہوتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔

ایسی ہی ایک مثال پاکستانی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں دولہا دُلہن کو ہال میں اپنی انٹری کو یاد گار بنانے کے لیے انوکھا انداز اپناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا دُلہن ہال کے بیچوں بیچ ایک دیو ہیکل مصنوعی پھول کے اندر سے برآمد ہو رہے ہیں، یہ پھول گھوم بھی رہا ہے۔

اس ویڈیو پر سیکڑوں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔