شہزادہ اینڈریو پر جنسی زیادتی کا مقدمہ امریکا میں چلے گا

January 12, 2022


شہزادہ اینڈریو پرجنسی زیادتی کا مقدمہ امریکا میں چلے گا، شہزادہ اینڈریو پر مقدمےکا فیصلہ امریکی جج لیوئس کپلان نےکیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی جج نے پرنس اینڈریو کی مقدمہ خارج کرنےکی درخواست کو مسترد کر دیا۔

درخواست مسترد ہونے سے پرنس اینڈریو کیخلاف مقدمہ آگے بڑھنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ نیویارک کی عدالت کے جج لیوس کپلن نے پرنس اینڈریو کیخلاف مقدمہ خارج کرنےکی درخواست کو ہر لحاظ سے مسترد کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ ورجینیا جیفری نامی خاتون نے برطانوی شہزادہ اینڈریو پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔