منی بجٹ، وزیراعظم آج پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے

January 13, 2022


قومی اسمبلی میں عددی اکثریت ثابت کرنے کا ایک اور امتحان حکومت کے سر پر آگیا ہے۔

قومی اسمبلی میں منی بجٹ کی منظوری کے لیے حکومت متحرک ہوگئی ہے، وزیراعظم عمران خان بھی آج پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں منی بجٹ کی منظوری کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی حکمت عملی سے نمٹنے کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔