عائزہ خان اور عمران اشرف کے مداحوں کیلئے خوشخبری

January 13, 2022

فوٹو، انسٹاگرام اکاؤنٹس

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف، سرِ فہرست آنے والے فنکار، اداکارہ عائزہ خان اور اداکار عمران اشرف کو اب ایک ساتھ اسکرین پر دیکھا جا سکے گا۔

عائزہ خان اور عمران اشرف کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اب اِن دونوں منجھے ہوئے فنکاروں کو اپنے پسندیدہ ڈرامہ چینل ’جیو انٹرٹینمنٹ ‘ کی اسکرین پر ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت یہ خبر وائرل ہے کہ یہ دونوں فنکار جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’چوہدری اینڈ سنز‘ میں کاسٹ کیے جا رہے ہیں۔

اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ڈرامہ شائقین کافی پر جوش اور خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

مداحوں کا اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ وہ اپنے دو پسندیدہ اداکاروں کو ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے کافی بے تاب ہیں۔