جاپان: ٹوکیو میں 4 ماہ بعد ریکارڈ کورونا کیسز رپورٹ

January 13, 2022

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 4 ماہ کے بعد ریکارڈ کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ٹوکیو سے خبر ایجنسی کے مطابق ٹوکیو شہر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3124 کیسز رپورٹ ہوئے۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ جاپان کے دوسرے بڑے شہر اوساکا میں 2452 نئے کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔ جاپان بھر میں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

خبر ایجنسی نےجاپانی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ جاپان میں 80 فیصد کورونا کیسز اومی کرون ویرینٹ کے ہیں جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جاپان نے اتوار کو تین ریجن میں کورونا پابندیوں میں سختی کی تھی۔