• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت؛ ایک دن میں 1 لاکھ 94 ہزار کورونا کیسز، 400 اموات


بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ 94 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ساڑھے 4 سو کے قریب اموات بھی سامنے آئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے باعث آئی سی یو میں داخل گلوکارہ لتامنگیشکر نمونیہ میں بھی مبتلا ہیں۔

امریکا اور یورپ میں کورونا بے قابو ہوگیا ہے۔ امریکا میں مزید سوا 6 لاکھ، فرانس میں ساڑھے 3 لاکھ، اٹلی میں 2 لاکھ 20 ہزار جبکہ برطانیہ اور اسپین میں سوا لاکھ سے زائد کیسز سامنے آگئے۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کی50 فیصد سے زائد آبادی کے اگلے 6 سے 8 ہفتوں میں اومی کرون سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں یورپ میں 70 لاکھ سے زائد کورونا کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید