ملازمت سے بور شخص لکھ پتی کیسے بنا؟

January 14, 2022

وبائی مرض کورونا وائرس سے متاثرہ دنیا میں نوکری حاصل کرنا ایک مشکل کام ہے لیکن کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ کو کام پر بور ہونے کا معاوضہ مل سکتا ہے؟ جی ہاں! دُنیا میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو اپنی ملازمت سے بور ہونے پر لکھ پتی بن گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس کےفریڈرک ڈیسنارڈ نامی شخص نے اپنی بورنگ نوکری سے تنگ آکر کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جوکہ وہ شخص جیت گیا ہے جس کے بعد کمپنی کی جانب سے اُسے 40 ہزار یورو (40 لاکھ روپے) ادا کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقفریڈرک ڈیسنارڈ نے سال 2016ء میں ایک پرفیوم اور کاسمیٹکس کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں اُنہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ اپنی کمپنی میں 90 ہزار ڈالر کی سالانہ آمدنی کی ملازمت سے بور ہوگئے ہیں۔

فریڈرک ڈیسنارڈ نے اپنے مقدمے میں کمپنی سےمعاوضہ 4 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا تاہم اب فریڈرک ڈیسنارڈ نے یہ مقدمہ جیت لیا اورانٹرپرفمز کی جانب سے اُنہیں40 ہزار یورو کا ہرجانہ ادا کیا گیا۔