دنیا کی سب سے بڑی لفٹ، 235 افراد اکٹھے سوار ہوسکتے ہیں

April 17, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

فن لینڈ کی ایلیویٹر کمپنی KONE نے2022 میں ممبئی (بھارت) کے ایک تجارتی مرکز میں دنیا کی سب سے بڑی پسینجر لفٹ نصب کی جس میں اکٹھے 235 افراد سوار ہوسکتے ہیں۔

ایک اسٹوڈیو اپارٹمنٹ جتنی سائز کی اس لفٹ کا وزن16 ٹن ہے اور اسے9 اسٹیل کیبلز سپورٹ کرتے ہیں اور اس میں235 افراد ایک ساتھ عمارت کی اوپری منزل پر جا یا واپس آسکتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے اتنی بڑی لفٹ کی ڈیزائننگ اس طرح کی گئی ہے کہ اس جدید کنونش سینٹر میں لوگوں کے بڑے گروپ جو کہ عموماً شادی بیاہ یا پھر نمائش میں شرکت کیلئے اکٹھے سوار ہوسکیں۔

25.78 مربع میٹر کے اس حیرت انگیز ڈیزائن اور انجینئرنگ کے نمونہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کمپلیکس کے اطراف موجود دلکش مناظر اور خوبصورت گارڈن لفٹ میں سفر کے دوران دیکھا جاسکتا ہے۔

دنیا کی اس سب سے بڑی لفٹ کا انحصار ایک اختراعی چرخی بیم سسٹم جو کہ 18 بڑی چرخیوں، 9 اسٹیل کیبلز اور اسٹیل کالمز کے اوپر فکس ریلز پر ہے۔

کون کمپنی نے اس کی قیمت کا تو نہیں بتایا لیکن اسے بھارت کی سب سے بڑی پرائیویٹ سیکٹر ادارے ریلائنس انڈیسٹریز نے نصب کیا ہے تو اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسکی قیمت کافی زیادہ ہوگی۔