قطر، عمان، کویت اور بحرین کی فورسز مشترکہ مشق میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئیں

January 15, 2022

ریاض (شاہدنعیم) قطر، عمان، کویت اور بحرین کی سکیورٹی فورسز خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی مشترکہ مشق میں حصہ لینے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئی ہیں۔ سب سے پہلے رائل عمان پولیس کا ایک دستہ پہنچا جس کی قیادت کرنل سالم مبارک الابراوی کر رہے تھے۔ قطری فورس بوئنگ سی 17 ملٹری کارگو طیارے پر پہنچی جس کی قیادت میجر یوسف الحمد کر رہے ہیں۔