امریکا نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی

May 24, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈ کپ کی میزبان امریکانے ٹیسٹ کھیلنے والے ملک بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔ جمعرات کو ہیوسٹن میں بنگلہ دیش کو بدترین شکست ہوئی۔امریکا نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 6 رنز سے ہرادیا اورتین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ امریکانے پہلے بیٹنگ میں 6 وکٹ پر 144رنز بنائے تھے۔مونانک پٹیل نے 42، ایرن جونس نے 35 اور اسٹیون ٹیلر نے 31رنز بنائے ۔رشاد حسین، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمان کی دو، دو وکٹیں لیں۔ بنگلہ دیشکی ٹیم آخری اوور میں 138رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔