ٹینس اسٹار جوکووچ کو آسٹریلین بارڈر حکام نےحراست میں لے لیا، روسی میڈیا

January 15, 2022


عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخی کے بعد آسٹریلین بارڈر حکام نےحراست میں لے لیا ہے ۔

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لینے کے بعد آسٹریلین بارڈر حکام آج جوکووچ کا انٹرویو کریں گے۔

یاد رہے کہ عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار کا ویزا گزشتہ روز دوسری بار منسوخ کیا گیا ۔

جوکووچ کے وکلاء نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں حکم امتناعی کی درخواست جمع کرادی ہے۔

ویزا منسوخی کےخلاف جوکووچ کی اپیل پرسماعت اتوار کو ہوگی۔